اہم ترینخبریں

خصوصی افراد کنونس الاؤنس سے محروم

گلگت(نمائندہ خصوصی)2نومبر2017کو ٹیچرز ایسوسی ایشن سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے مرکزی کابینہ کا ایک ااہم اجلاس صدر شکور علی زاہدی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں معذور افراد کو درپیش مسائل کی جانب توجہ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری مولوی احسان اللہ نے کہا کہ جی بی میں عوام اور حکومت کو معذور افرادکودرپیش مسائل کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ خصوصی افراد مسائل سے نجات حاصل کرتے ہوئے معاشرے کے بینادی حقوق حاصل کرسکے۔

سیکریٹری مالیات فرید اللہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ خصوصی افراد کے معاشی مسائل کی جانب خاص توجہ دے ۔جی بی میں دو فیصد معذور کوٹے کو یقینی بنایا جائے اور حکومت کی جانب سے وہ معذورافراد جو ملازمت کرنے کے اہل نہیں ہیں ان کو معقول وظیفہ مقرر کریں تا کہ ایسے افراد معاشرے کے اوپر بوجھ نہ بن جائے۔

نائب صدر بلال حبشی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معذور افراد کا بنیادی حقوق تعین کرنے کیلئے جی بی اسمبلی میں قانون سازی کرنے کی ضرورت تاکہ معذور افراد کو وسائل مہیا کرنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ ہو۔

رابطہ سیکرٹری قاری شفیق الرحمن نے کہا کہ جس طرح قراقرم یونیورسٹی کے معذور ملازمین کو 1000 کنونس الاؤنس ملتا ہے وہ خصوصی رعایت جی بی کے معذور ملازمین کو بھی دیا جائے ۔

سیکرٹری اطلاعات ابرار احمد نے کہا کہ گورنمنٹ سیکٹر میں معذور افراد کی ملازمت کیلئے دو فیصد کوٹے کو یقینی بنایا جائے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں جونئیر اساتذہ کی جو ٹیسٹ اور انٹرویوہو رہے ہیں ان میں میرٹ کیمطابق معذور افراد خصوصاًنابینا افراد کو ترجیع دی جائے۔تاکہ VHC اساتذہ کی کمی پورا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی میں معذور افراد کو اپائینمنٹ کرنے کے بجائے انہیں سپیشل ایجوکیشن جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔اگر یہ بات درست ہے تو پھر سپیشل ایجوکیشن میں معذور افراد کو ترجیع دینا لازمی ہوگی۔

ایسوسی ایشن کے صدر شکور علی زاہدی نے کہا کہ معذور افراد کے 1000 روپے کا کنونس الاؤنس دلانے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لایا جائے اورجس طرح وفاق ، آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں میں معذور ملازمین کو کنونس الاؤنس ملتا ہے۔اسی طرح جون 2016 سے تا حال جی بی کے معذور ملازمین محروم ہیں۔ان کے اس اہم مسلئے کی جانب توجہ دیتے ہوئے جلد از جلد جی بی کے تمام معذور ملازمین کو خصوصی کنونس الاؤنس مہیا کیا جائے۔جب KIU کے معذور افراد ملازمین 1000 روپے خصوصی الاونس لے رہے ہیں تو جی بی کے معذور ملازمین کو کیوں نہیں ملتا۔ہماری گزارش ہے کہ وزیر اعلیٰ جی بی ، چیف سیکرٹری سے کہ وہ جی بی کے معذور ملازمین کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں کنونس الاؤنس دینے کے احکامات صادر فرمائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button