Mar 14, 2020 پامیر ٹائمز اہم ترین Comments Off on ناصر آباد ہنزہ میں یاد گار شہدا کی تعمیر کے لئے مفت زمین دینے کی پیشکش
ہنزہ(بیورو رپورٹ) ایکس سولجرز ویلفئیر کمیٹی کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ناصر آباد میں یاد گار شہداء کی تعمیر کے لئے مفت زمین فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
سابق فوجیوں کے وفد نے اس موقعے پر کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ضلع ہنزہ شہداء کی سرزمین ہے۔ ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ چونکہ ناصر آباد پاکستان کا سیاحتی مقام اور ضلع ہنزہ کا جنوبی انٹری پوائینٹ ہے، اس لئے اس اہم قصبے میں شہدا کی یادگار تعمیر کر کے ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ آزادی گلگت بلتستان، 1965 کی پاک بھارت جنگ، 1971 کی جنگ، سیاچن اور کارگل کی جنگوں، اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ضلع ہنزہ کے متعدد سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ان تمام شہدا کی فہرست اس مقام پر آیزان کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے ایکس سولجر ویلفر کمیٹی کے صدر و ارکین کو خراج تحسین اور ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے جن کی بدولت ہم ایک اسلامی فلاحی مملکت میں پرامن زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہمیں ان شہداء بلکہ غازیوں پر بھی فخر ہے جن کی وجہ سے اسلام کے نام بننے والی پاکستان اور ڈگروں سے آزاد کرکے ایک خوبصورت گلگت بلتستان ہمیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصرآباد کے عوام نے جس انداز سے یاد گار کے لئے بغیر کسی معاوضہ کے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی ہے انشااللہ ضلعی انتظامیہ ایک خوبصورت اور علاقائی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہداء کی یاد میں ایک شاندار یاد گار تعمیر کرئینگے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ایکس سولجر ویلفیر کا شکر گزار ہیں۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 0
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 02, 2022 Comments Off on وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ڈگریاں الیکشن کمیشن میںچیلنج، اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست، نوٹس جاری کردیا گیا
Jun 20, 2022 Comments Off on وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا، خودکشی کے واقعات کی محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے “اعلی سطحی کمیٹی”تشکیل دینے کا حکم
Jun 19, 2022 Comments Off on غذر میں 700 سے زائد نوجوانوںکا اہم اجتماع منعقد، ضلع بھر میںمینٹل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
Jun 19, 2022 Comments Off on اپر چترال میں AKESP کے جدید طرز کے تین آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم