سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کو قائم مقام وزیر اعلی بنا دیا گیا

سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کو قائم مقام وزیر اعلی بنا دیا گیا

141 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

اسلام آباد (پ ر ) وزیر اعلی گلگت حافظ حفیظ الرحمن سرکاری دورے پر بیرون ملک جا رہے ہیں اس دوران سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کو قائم مقام وزیر اعلی بنا دیا گیا ہے ،وزیر اعلی گلگت بلتستان تین روزہ ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن میں شرکت کریں گے ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن میں بین الاقوامی سطح پر گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مواقع متعارف کرائے جائیں گے اس دوران وزیر اعلی سیاحت کے حوالے سے گلگت بلتستان کے سٹال کا افتتاح بھی کریں گے اس کے علاوہ وزیر اعلی دورہ لندن میں برطانوی پارلیمان کے ممبران کے ساتھ اہم اجلاس سے خطاب کریں گے لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دئے جانے والے عشائے سے بھی خطاب کریں گے اور پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے منعقدہ لندن کے ٹور آپریٹر کی اہم نشست سے بھی خطاب کریں گے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔