اہم ترین

پاستوری پیک پر مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جسد خاکی تلاش کرنے کے لئے غیر ملکی ریسکیو ٹیم کی آمد

سکردو( رجب قمر) پاستوری پیک پر رواں سال ونٹر ایکسپڈیشن کے دوران گر کر لاپتہ ہونے والے امریکی کوہ پیما الیگزینڈر کی ڈیڈباڈی (جسد خاکی) تلاش کرنے کے لئے غیر ملکی ریسکیو ٹیم بلتورو کی جانب روانہ ہوگئی۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والی تین رکنی عالمی تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم پاستوری پیک سے گر کر جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی تلاش کے لئے منظم انداز میں کوششیں کرے گی۔

ٹورسٹ پولیس شگر کے مطابق غیر ملکی ریسکیو ٹیم کے اراکین دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور براڈ پیک کے درمیان واقع 8 ہزار کی بلندی پر کوہ پیمائی کے جدید سازوسامان سے لیس ہو کر الیگزینڈر کی نعش کی تلاش شروع کریں گے۔

واضع رہے کہ رواں سال ونٹر ایکسپیڈیشن پر آئے امریکی نژاد رشین کوہ پیما الیگزینڈر براڈ پیک پر مہم جوئی کرنے سے قبل ایکلمئٹایز ہونے کے لئے ساتھی کوہ پیما کے ہمراہ پاستوری پیک پر پریکٹس کررہے تھے کہ اچانک 20 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر لاپتہ ہوگئے تھے۔ اس دوران پاکستان آرمی کی جانب سے ہیلی ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button