نوجوان

آرمی اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر جوٹیال میں پاک فوج میں سپاہی اور کمیشنڈ آفیسرز کی بھرتی کا آغاز

گلگت( پ ر) آرمی اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر جوٹیال میں پاک فوج میں سپاہی اور کمیشنڈ آفیسرز کی بھرتی کا آغاز ہوچکا ہے۔ تمام اضلاع سے امیدواروں کی بڑی اکثریت وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنے آپ کو پاک فوج میں بھرتی کیلئے پیش کررہے ہیں ۔ پاک فوج نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بھرتی کی شرائط میں خصوصی نرمی اور رعایت دے رکھی ہے۔ سپاہی کیلئے قدمیں ملک کے باقی علاقوں کی نسبت 2انچ کی رعایت ہے جبکہ چھاتی کے معیار میں بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

کمیشنڈ آفیسرکیلئے گلگت بلتستان کے امیدوار FA/FScمیں 60%کی بجائے 55%نمبر کے ساتھ بھی کمیشن کیلئے امتحان دینے کے اہل ہیں ۔PMA 141لانگ کورس کیلئے آن لائن رجسٹریشن www.joinpakarmy,gov.comپر 17نومبرتک جاری رہے گی۔ جبکہ سپاہی کیلئے رجسٹریشن جوٹیال آفس میں 15نومبر جاری رہے گی۔

دوردراز کے علاقوں کے افراد کی خصوصی سہولت کیلئے 25تا28اکتوبر کو دیامر میں بھرتی کیمپ لگائے گے جبکہ 31اکتوبر سے 5نومبر تک سکردو (گمبہ) سپاہی بھرتی کیپ جاری ہے۔ مزید براں ہنزہ اور نگر کے لوگوں کی سہولت کیلئے7نومبر PWDگیسٹ ہاوس نگر 1،8نومبر کو FWOحسن آباد ہنزہ اور9نومبر کو سکندرآبادسٹینڈیم نگر 2میں خصوصی بھرکیمپ بھرتی لگائے جائیں گے۔

بھرتی کیلئے جوق در جوق نوجوان کی آمداہلیان گلگت بلتستان کی پاک فوج اور پاکستان سے بے پناہ محبت کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے اور اس بات کا بھی واضح اظہار ہے کہ وطن کے دفاع میں ہمیشہ کی طرح گلگت بلتستان کے لوگ صف اول میں شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button