خبریں

گلگت بلتستان ایک حساس خطہ ہے صحافیوں کو ملکی مفادات کو ملحوظ خاطررکھنا ہوگا، سیکرٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین

غذر: سیکرٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ایک حساس خطہ ہے صحافیوں کو ملکی مفادات کو ملحوظ خاطررکھنا ہوگا اور ملک دشمن عناصر کے آلہ کار بننے سے ہر ممکن اجتناب بھی کرنا ہوگا ۔ سی پیک ایک اہم ترین منصوبہ ہے جس کی ناکامی کے لئے دشمن ہر قسم کے حربے استعمال کر سکتا ہے ۔ موجودہ دور میڈیا کاہے اب قومیں جنگ اور بندوق کے ذریعے نہیں لڑا کریں گے بلکہ میڈیا کے استعما ل سے شکست و فتح کے فیصلے ہوا کریں گے ۔ گلگت چترال چکدرہ ایکسپریس وے اور 80 میگاواٹ پھنڈر ہائیڈل پاور پراجیکٹ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل ہوچکے ہیں ضلع غذر سمیت پورے گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنے والی ہے ۔ دشمن کو ہماری خوشحالی کسی بھی صورت راس نہیں آگئی ۔ ہماری اولین کوشش ہونی چاہیے کہ ہم حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے منفی اور ملکی مفادات کے خلاف رپورٹنگ سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے تمام پریس کلبوں اور یونینز کو فعال بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے بہت جلد انفارمیشن کے حوالے سے پورے جی بی میں تبدیلی نظر آئیگی ۔ صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے اس کو مضبوط اور فعال بنائے بغیر معاشرے کی اجتماعی ترقی کا خواب شرمند ہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے وفاقی حکومت بہت جلد پورے گلگت بلتستان کے پریس کلبوں کو خصوصی گرانٹس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کریگی اس سلسلے میں وفاق کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ پریس کلب کی مالی مشکلات دور ہونے کے بعد صحافیوں کو درپیش مسائل تیزی سے حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان انتہائی دور اندیش اور ترقی پسند شخصیت ہیں ان کی رہنمائی اور احکامات کی روشنی میں صحافت کے شعبے کو اس کا جائز مقام دلانے کے لئے موثر انداز میں اقدامات کر رہے ہیں ۔

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے قیام کے بعد اس ادارے کو فعال بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیادہ تر ملازمین کا کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہا ہے جس کو صوبائی حکومت کی مہربانی سے جون تک کی ایکس ٹینشن مل گئی ہے جون کے بعد کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والوں کی مستقلی بھی ممکن ہوسکے گی ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی تعمیر او ر دیگر معاملات تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچین گے ۔ صحافت کو حقیقی معنوں میں قوم کی آواز ہونا چاہیے 95 صحافی معیاری رپورٹنگ کرتے ہیں لیکن چند ایک عناصر کے باعث پوری صحافت بدنام ہوجاتی ہے ہم بھی ایسے تمام اخبار مالکان ، ایڈیٹر ز اور صحافیوں کے ساتھ معرکہ آرائی میں مصروف ہیں جو کہ نامناسب خبروں کے زریعے انتشار پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں ہمیں ایسے عناصر کی سرکوبی اور مثبت رپورٹنگ کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی ۔

گلگت بلتستان میں انفارمیشن کے حوالے ایک منظم اور جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ میڈیا پالیسی کے سلسلے میں بہت کچھ پیشرفت ہوچکی ہے اس سلسلے میں صحافتی اداروں کے ساتھ مل میڈیا پالیسی ترتیب دی جارہی ہے ۔ حکومت گلگت بلتستان اخباری مالکان کی مالی مشکلات کم کرنے اور بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ اخبار مالکان کو بھی عامل صحافیوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا ۔ صحافی معاشرے میں پنپنے والی برائیوں کے خاتمے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اپنے شعبے کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دیں ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔صحافیوں کی تربیت کے لئے نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں سے رابطے کریں گے جبکہ وفاقی حکومت کی معاونت سے بھی صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ روزانہ کی بنیاد پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو اخبارات میں چھپنے والی خبروں سے متعلق اپ ڈیٹ رکھتا ہے۔ غذر میں منشیات کے استعمال کے خاتمے اور خودکشیون کی رفتار کم کرنے کے لئے خبروں کے ساتھ ساتھ تجاویز کی بھی ضرورت ہے ہمیں اپنے ضلع پر لگنے والے بدنما داغ کو دھونے کی ضرورت ہے ۔ ۔ اس موقع پر ڈی سی غذر شجاع عالم نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات فدا حسین ایک قابل ، ایماندار اور مخلص آفیسر ہیں ان کی سربراہی میں انفارمیشن کا محکمہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریگا ۔ ضلعی انتظامیہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔ ہم معاشرے کی ترقی میں صحافیوں کے مثبت کردار سے واقف ہیں ۔ صحافیوں کے ساتھ مل کر ٹیم ورک کے زریعے ضلع کی ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی خوہش ہے ۔ صدر پریس کلب غذر جاوید اقبال نے اس موقع پر کہا کہ غذر کے صحافیوں نے ہمیشہ سے مثبت رپورٹنگ کو فروغ دیا ہے ۔علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کرکردار ادا کر رہے ہیں ۔ صحافی بہت سارے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فرائض کی دائیگی میں مصرو ف ہیں انہوں نے پریس کلب کے لئے ہال کی جلد تعمیر ، میڈیا کالونی کی منظوری ، غذر میں پی آئی ڈی کے سب آفس کا قیام سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button