اہم ترینمعیشت

گلگت بلتستان میں ٹیکس نفاز کے خلاف 13نومبر سےغیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہوگا

گلگت(پ۔ر) مسعود الرحمن سیکریٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں13نومبر بروز پیر سےمکمل طور پر غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس منافع پرہوتا ہے ۔ یہاں ایک 50ہزار تنخواہ دار سے بھی ٹیکس لیتے ہیں۔اس وقت تمام ملازم ایڈوانس سیلری اور ہاؤس بلڈنگ سے لون لے کر اپنے بچوں کی تعلیم اور گھر کے گزارہ کرتے ہیں۔چھوٹےہوٹل والے جو صرف دوپہر کا کھانا بنا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ان پر بھی ٹیکس لگایا ہے۔ قصاب خانہ کھلی آسمان تلے اورسردی میں کوئی پانی کا نظام بھی نہیں۔ تمام گندگی دریا میں پھر بھی فی مال250روپے ٹیکس ہے۔

ٹرانسپورٹ سے فی سیٹ250روپے لیتے ہیں جبکہ پنجاب میں بھی125روپے فی سیٹ ہے۔پہلے باب گلگت میں سیاحوں سےانٹری فیس لینے کا سوچ تھا۔اب ہر گاڑی سے آنے جانے کا لیتے ہیں۔ یہ فیس یا ٹیکس سالانہ ڈبل کرتے ہیں اور اپنی تنخواہ300گنا زیادہ کرتے ہیں۔دکان کے اوپر سائن بورڈ کا ٹیکس پندرہ ہزار تک لیاجاتا ہے۔

تمام وفاقی ٹیکس جس پارٹی نے بھی عائد کیاہے ان کو ختم کیا جائے جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔اسکے علاوہ تمام اندرونی ٹیکس جو ان پڑھ کونسل اپنے تنخواہ اور مراعات کیلئے لیتے ہیں فل فور ان تمام ٹیکسز کو ختم کیئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button