کھیل

پھنڈر میں سہ روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، آئس ہاکی کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

پھنڈر (آئی-ار-ابدالی) غذر سپورٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام سہہ روزہ ونٹرسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوا، افتتاحی تقریب میں استادالاساتذہ نواب خان مہمان خصوصی تھے جبکہ مجسٹریٹ پھنڈر میر محفل کی حثیت سے شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں شہدائے پولیس لائن پشاور کے دُکھ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
آئس ہاکی کے پہلے مقابلے میں میں پھنڈر ٹراوٹس نے غذر ایگلز خلتی کو پینلٹی سٹروکس میں ہرایا جبکہ یاسین جانباز اور غذر فلائیرز خلتی کا میچ برابررہا جو کل پینلٹی سٹروکس میں فیصلہ ہوگا۔
اس فیسٹیول میں آئس ہاکی کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے علاوہ روایتی سرمائی کھیل ژیکن غال ، ساپُک اور رسہ کشی کے علاوہ سینئر سٹیزن کے درمیان فٹ سال کا مقابلہ بھی ہوگا۔
ایونٹ کا فائنل 5 فروری کو ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button