چترال: عمران خان کے دورے کے سلسلے میں کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

چترال: عمران خان کے دورے کے سلسلے میں کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

13 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

دروش( جہانزیب سے) دروش میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ کے زیر صدارت عمرا ن خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے سلسلے تحصیل دروش تحریک انصاف کے ورکروں اور کو ر کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں عمران خان کے دورہ چترال کو کامیاب بنانے کیلئے حکمتی عملی واضح کی گئی جس میں یونین کونسل عشریت ، شیشی کوہ،دروش و ن ، دروش ٹو کے نمائندوں نے شرکت کیں اور متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ تحریک انصاف تحصیل دروش عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے موقع پر بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔جس کیلئے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یا گیا ۔

ارشاد مکرر کو رابطہ برائے معززین تحصیل دروش ، فاروق علی شاہ برائے ٹرانسپورٹ ،حاجی گل نواز برائے شمولیتی پروگرام ،سمیع اللہ برائے کیمپ بازار دروش جبکہ ایڈور ٹائزینگ کی زمہ داری شاہ نواز کو سونپ دی گئی۔اس طرح سوشل میڈیا کے زمہ داری عرفان اللہ ہمدرد ادا کرے گا جبکہ یہ تمام کمیٹیاں براہ را ست ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف رضیت با اللہ کی قیادت میں اور مشاورت سے کام کریں گی۔ جبکہ یہ بھی طے پایا کہ دروش ون اور ٹو سے سب سے بڑا قافلہ رضیت با اللہ کی قیادت میں چترال روانہ ہوگا۔جس میں یونین کونسل عشریت اور یو سی شیشی کوہ کی ریلی بھی اکر مختلف مقامات پر شامل ہونگے۔ جبکہ اس سلسلے میں ویلج ناظمین کونسل تحصیل دروش کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں تحصیل دروش کے تمام ناظمیں بمع کونسلرز اس اہم جلسے میں شرکت کریں گے اور لوگوں کی شرکت بھی یقینی بنائیں اس سے پہلے تجار یونین دروش اور ڈرائیور یونین دروش نے پہلے ہی سے جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اجلاس میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اورقائد عمران خان کا دروش کو تحصیل کا درجہ اور چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کر کے انتظامی طو ر پر لوگوں کے مسائل کے حل میں آسانی پیداکرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔