خبریںکھیل

سکینڈ قائد اعظم بین الصوبائی گیمزکے لیئےٹرائل کیمپس 6 سے11نومبر کو ہونگے

گلگت(پ۔ر) ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سکینڈ قائد اعظم مورخہ7سے11دسمبر2017 ؁ء تک سپورٹس کمپلکس /پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔ان گیمز میں اتھلیٹکس(مرد و خواتین)، ہاکی(مرد و خواتین)، نیٹ بال، والی بال، باکسنگ(صرف مرد) تائکوانڈو(مرد و خواتین) ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ریسلنگ(مرد) جوڈو کراٹے اور سکواش کے مقابلے ہونگے۔

گلگت بلتستان کی ٹیموں کا انتخاب خالص میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ کسی بھی علاقائی یا دیگر کوئی کوٹہ نہیں ہوگا۔جو بھی کھلاڑی ٹرائل میں منتخب ہوگا وہ ہی قائد اعظم گیم میں جی بی کی نمائندگی کریگا۔ جو کھلاڑی ٹرائل میں شریک نہیں ہونگے یا ٹرائل میں فیل ہونگے ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا۔

مورخہ6نومبر سے11نومبر2017تک تمام متعلقہ سپورٹس ایسوسی ایشنز /ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں ٹرائل کیمپ کا انعقاد کرے اور بہترین کھلاڑیوں کا چناؤ عمل میں لائیں۔ تمام ٹیموں کی حتمی اور فائنل سلیکشن مورخہ12نومبر2017کو دن 2بجے سے شام 5بجے تک گلگت ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونگے۔تمام اضلاع سے منتخب ہونے والے بہترین کھلاڑی اس فائنل اور حتمی سلیکشن میں حصہ لینگے۔

تمام ضلعی سپورٹس آفیسروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع سے5سے10اچھے کھلاڑی ان ٹرائلزمیں بھیج دیں۔

یاد رہے کہ ٹرائلز کیلئے آنے والے کھلاڑیوں کو کوئیTA/DAنہیں دیا جائے گا۔

ٹیموں کی سلیکشن متعلقہ سپورٹس ایسوسی ایشن کی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کریگی۔جس میں سپورٹس کے ایکسپرٹس اور سینئر تجربہ کار کھلاڑی شامل ہونگے۔ ٹیموں کی سلیکشن میںGBسپورٹس بورڈ کا کوئی رول اور کردار نہیں ہوگا۔ نیشنل فیڈریشن کے قانون اور PSBکے احکامات کی روشنی میں سلیکشن متعلقہ سپورٹس ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہوگی۔جو سپورٹس ایسوسی ایشن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیتے گی اس کو انعامات، سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز دیئے جائیں گے۔GBکے تمام کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ وہ ان ٹرائلز میں ضرور شرکت کرکے نیشنل سطح کے ان مقابلوں میں گلگت بلتستان کا نام روشن کریں۔ جس ایسوسی ایشنوں کی کارکردگی مایوس کن ہوگی ان کو آئندہ کوئی نمائندگی نہیں دی جائیگی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button