شگر: گرفتار ملزم سے مزید 2کلو منشیات برآمد 

شگر(کرائم رپورٹر) شگر پولیس نے منشیات کیخلاف کریک ڈاون تیز کر دی۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم سے مزید 2کلو منشیات برآمد۔ منشیات گاڑی کی خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔ اب برآمد منشیات کی تعداد ڈھائی کلو ہوگئی۔ ان کی نشاندہی پر مزید کئی افراد گرفتارجبکہ مزید گرفتاریاں متوقع۔

تفصیلات کیمطابق شگر پولیس کے ہاتھوں گذشتہ دنوں گرفتار ہونے والے منشیات سمگلر افتخار احمد پشاوری سے دوران تفتیش مزید 2کلو چرس برآمد ہوگیا۔ منشیات کو گاڑی کے خفیہ کے خانوں میں چھپا رکھاتھا۔جنہیں انہیں کی نشاندہی پر برآمد کرلیا گیا جبکہ ان کی نشاندہی پر مزید کئی افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ایس پی شگر سید الیاس حسین نے سٹی پولیس شگر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام اہلکاروں کا شاباش دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments