جرائم

تھانہ سئی جگلوٹ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، احمد سعید رہنما پیپلزپارٹی

گلگت ( پ ر) احمد سعید جنرل سیکریٹری پی پی پی سب ڈویژن جگلوٹ سئی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ تھانہ جگلوٹ سئی کی کارکردگی اطیمنان بخش ہے.جگلوٹ سئی میں ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ساتھ جگلوٹ کے تمام ہوٹل اڈے اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے . منشیات کے خلاف سرچ آپریشن میں ایک غیر مقامی شخص غلام رسول ولد سید اکبر ساکنہ لوٹر کوہستان سے چار ھزار گرام ( چار کلو)اعلی کوالٹی کا چرس بر آمد کر کے عوام میں پولیس کی عزت بڑھائی ہے پولیس کے اس اقدام سے عوام میں خوشی کی ایک لہر دوڑی ہے پولیس پر عوام کااعتماد بحال ہوا ہے اور عوام پولیس کے جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف اقدام کا مکمل حمایت کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ منشیات ہمارے نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے نشہ معاشرے کا ناسور ہے آجکل نو جوان نسل مختلف قسم کے نشے میں ڈوبی ہوئی ہے.منشات کے خلاف پولیس اور دیگر فورس کے ساتھ تعاون کرنا ہر شہری.کا اخلاقی فرض بنتا ہے.اس اقدام پر ایس ایچ او ولی اللہ اور اس کی پوری ٹیم قابل تعریف ہے.ہم. عوام الناس جگلوٹ سئی پولیس کے اعلی حکام چیف سیکریٹری اور صوبائی حکومت سے ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ سئی ولی اللہ اور پوری ٹیم کو محکمانہ تعریفی اسناد دیکر حوصلہ افزائی کی سفارش کرتے ہیں.تاکہ پولیس فرض شناسی اور خوش ہوکر ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر سکے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button