خبریں

مانچسٹر ، چیف جسٹس گلگت بلتستان کے اعزاز میں چیئر مین اے پی ایل کا عشائیہ

مانچسٹر: چئیر مین ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز بیرسٹر امجد ملک اور سیکریٹری جج الیاس گوندل نے جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمان خصوصی کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا اور اُنھیں اے پی ایل کی خصوصی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے برطانوی اور گلگت میں کام کرنے والے وکلاء کے درمیان باہمی رابطے میں اضافہ ہوگا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے مسائل کے حل اور فوری داد رسی ممکن ہو سکے گی۔ جنرل سیکریٹری الیا س گوندل نے مہمان گرامی کی کاوش کو سراہا اور انکے دور میں عدلیہ اور وکلاء کے مقام کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی جج بیرسٹر احمد ندیم نے برطانوی وکلاء کی جانب سے پاکستان اور گلگت بلتستان میں پریکٹس کرنے والے وکلاء کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا اور کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لیئے ہم ہر جگہ ان سے تعاون کرینگے۔

چیف جسٹس گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے بیرسٹر امجد ملک اور انکی تنظیم اور او پی ایف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گلگت اور بلتستان میں بسنے والے اور اس سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اور وکلاء کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں پیش قدمی کی۔ انہوں نے اپنے عرصہ ملازمت کے دوران کی جانے والی کوششوں سے حاضرین مجلس اور سینئر وکلاء کو آگاہ کیا ۔انہوں نے گلگت اور بلتستان کے بار اور بنچ کی جانب سے پاکستانی نژاد وکلاء کیلئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

بیرسٹر احمد ندیم ، ڈاکٹر لیاقت ملک ، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا بختیار، سالیسٹر محمد شفیق، سالیسٹر ندیم ملک، اعتزاز ارشد، سالیسٹر عظیم ملک، سالیسٹر الیاس گوندل، ڈی جی ایجوکیشن اوپی ایف سیف الرحمٰن خان، سابق سفارکار اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے راجہ شیر اکبر ، عمر فاروق، عبدالغفور ملک، منظور ملک، عارف پندھیر، ہارون مرزا، وسیم چوھدری او ر مانچسٹر کی ممتاز شخصیت چوھدری محمد اشرف صاحب نے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر لیاقت ملک نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا چیف جسٹس نے مہمانوں کو گلگت کے خصوصی تحائف سے نوازا ۔ بیرسٹر امجد ملک نے تمام وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم کو خصوصی شیلڈ بھی دی آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button