خبریںصحت

چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان نے وفا قی وزیر صحت سے گلگت بلتستان کے شعبہ صحت کو در پیش مسا ئل کے حوالے سےتفصیلی میٹنگ کی

اسلا م آباد ( پ ر) منگل کے روز وفا قی ہیلتھ منسٹر آفس میں گلگت بلتستان کے شعبہ صحت کو در پیش مسا ئل کے حوا لے سے اہم اجلاس ۔ اجلا س کے بعد چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان نے وفا قی وزیر صحت سائر ہ افضل تارڈ سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کے حو الے سے اہم مسائل پر سیر حا صل گفتگو ہو ئی ۔

وفا قی وزیر صحت نے چیف سیکر یٹری کو یقین دہا ئی کرائی کہ ان کے تمام معا ملا ت جن میں ما ں اور بچے کی صحت کے پروگرام ، نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ہیپا ٹا ئٹس پروگرام میں در پیش مالی مسا ئل کو جلد از جلد حل کیا جا ئے گا ۔ملا قات کے دوران چیف سیکر یٹری نے گلگت بلتستان میں ڈا کٹروں کی قلت کی وجہ سے جو مسائل در پیش ہیں ان سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا ۔ جس پر وفا قی وزیرصحت نے اس با ت کی یقین دہا نی کرائی کی PMAاور CPSPکے ساتھ ملکر پا کستان کے تمام اداروں میں ٹریننگ بھی ہے ۔Anestesiaاورگا ئنا کا لو جی کے شعبو ں کے اندار تر بیت کیلئے وفا ق سے ڈا کٹرز کو گلگت بلتستان میں Rotation پر بھیجا وا ئینگے۔

چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان نے کینسر کے مر یضوں کے علا ج کے حو الے سے وفا قی وزیر صحت سے گزارش کی کہ وفا قی وزارت صحت پرا ئیویٹ کمپنی Novartis کے ساتھ Mouجلد از جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا نے میں اپنا کردار ادا کر ے ۔

وفاقی وزیر صحت سا ئر ہ افضل تارڈنے چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان کو یقین دہا نی کرائی کہ PMDCکو ہدا یت کریں گے کہ جلد از جلد گلگت بلتستان میں ہا ؤ س جا ب کی سہو لت گلگت اور سکر دو کے DHOہسپتال کرا ئے جا ئیں گے ۔علا وہ از یں NITO اور UNICکے ریجنل دفترکھو لنے پر بھی بات چیت ہو ئی جس پر وفا قی وزیر صحت نے متعلقہ ادارے کو ہدا یت کرنے کی یقین دہا نی کرائی۔

سیکر یٹری ہیلتھ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پرو گرام پر بر یفنگ بھی دی اور مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم پروگرام اور سو شل ہیلتھ پرو ٹیکشن پروگرام کی ایک تقا بلی جا ئزہ لیا جائے جس پر وفا قی وزیر صحت اور سیکریٹری ہیلتھ نے اتفاق کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button