عوامی مسائل

کھرمنگ میں کھلی کچہری، بارڈر ایریاز کے عوام ڈپٹی کمشنر کے سامنے پھٹ پڑے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) ڈپٹی کمشنر عامر خان کی جانب سے ہائی سکول اولڈینگ میں عوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکموں کے سر براہان کی موجود گی میں عوام کے مسائل سنے گئے۔ مسائل لئے کھرمنگ بارڈر ایریاز کے عوام ڈپٹی کمشنر کے سامنے پھٹ پڑے ۔

مسائل بیان کرتے ہوئے بریسل کی عوام نے کہا کہ بریسل ایک یونین کونسل پر مشتمل علاقہ ہے یہاں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے ساتھ ہی روڈ بھی سخت خراب ہے جبکہ بلارگو میں بجلی نہیں ہے اور نہ ہی صاف پانی ہے۔ میموش میں فلڈ کے متاثرین کو نقصانات کا ازالہ نہیں ہوا ہے جبکہ ہرغوسل ون میگاواٹ بجلی کی تعمیر کے دوران ہونیوالے نقصانات اور ٹرانسمیشن لائن بچھاتے وقت کاٹی گئی درختوں کا ابھی تک معاوضے نہیں ملے ہیں اور ون میگاواٹ بجلی گھر میں رضا کارانہ طور پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دی جائے جبکہ ہر غوسل کی دونوں ڈسپنسریوں میں ضرورت کے مطابق عملے موجود نہیں ہیں۔

عوام نے مشترکہ طور پر کہا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے کچھ اساتذہ اثر رسوخ استعمال کرکے دس دسسالوں سے اپنے ہوم اسٹیشز پر ڈیوٹی دے رہے اور جو کمزور اور لاچا ر ہیں انہیں نالہ جات میں ہی سڑنے کے لئے تعینات کرتے ہیں۔ اولڈینگ میں بھی صاف پانی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ حمزی گونژ اے کلاس ڈسپنسری میں 2008 سے میڈیکل آفیسر موجود نہیں ہے بجلی کا بھی مسئلہ درپیش ہیں 5 منٹ کے لئے آتی ہے توکئی گھنٹے بندرہتی ہے بارڈر ایریا کی۔

عوام نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کے مسئلے کو جلد حل کرکے تمام دفاتر کو ایک ہی جگہ منتقل کرایا جائے تاکہ عوام کو ایک کام کے پیچھے کئی مقامات پر جانا نہ پڑسکے۔

کھلی کچہری میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنس نے اپنے محکمے سے متعلق مسائل نوٹ کر کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

آخر میں عوام سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عامر خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل متعلقہ محکمے کے سربراہ تک پہنچاکر ان کے حل کیلئے حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ عوامی مسائل جلد حل کریں گے۔ ہیڈ کوارٹر کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائیں گے۔ کھرمنگ کے تمام محکموں کو بتا دیا جاتا ہے کہ عوامی ایشوز کو فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھایا جائے ۔

آخر میں اہل علاقہ نے عوامی مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے اپریل میں کھلی کچہری رکھنے کے لئے تاریخ دی تھی لیکن موسم کی خرابیوں کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا تھا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button