عوامی مسائل

نگر : چھلت بر ویلی روڑ منصوبے کی ٹینڈرنہ ہونے کی صورت میں کے کے ایچ پراحتجاج کریں گے،عمائدین چھلت اور بر ویلی

نگر ( اقبال راجوا) اگر چھلت بر ویلی روڑ منصوبے کی اگلے ہفتے تک ٹینڈر نہیں کرایا گیا تو کے کے ایچ پر نکل کر احتجاج کریں گے عمائدین چھلت اور بر ویلی کا مشترکہ غیررسمی اجلاس کے بعد فیصلہ ۔

عمائدین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ چیف انجینئیر ہمارے ان منصوبوں سے متعلق سنجیدگی سے اقدامات کیوں نہیں اٹھا رہے ہیں کئی سال ہو گئے ہیں اس منصوبے کے ٹینڈر سے متعلق سنتے سنتے لیکن کام ہوتے ہوئے کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے اگر اس منصوبے نے نہیں بننا ہے تو بھی ہمیں بتا دیا جائے تا کہ ہم مطمٗن تو کم از کم رہ سکیں ۔ لیکن یہ سنتے سنتے ہمارے کان پک گئے کہ کل پر سوں میں چھلت بر ویلی روڑ کا ٹینڈر ہو رہا ہے لیکن حقیقیت اس کے بر عکس نظر آرہا ہے ۔ اس سے پہلے دائینتر ویلی پاور منصوبے بارے میں چار سال لگوا دئیے ۔ آخر یہ بہانے کب تک چلیں گے کہ کبھی پری نہیں ہو رہا ہے تو کبھی ٹھیکیداروں کے مختلف کوڈز جاری نہیں کئے جا نے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ ایگزیکٹیو انجینئیر نگر سے پتہ کیا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ میں نے اپنے زمے کا کام مکمل کر کے آگے بھجوا دیا ہے اور اسی مہینے کے آخر تک ٹینڈر کرا دیا جا سکتا ہے ۔

عمائدین نے محکمہء تعمیرات عامہ کے چیف انجینئیر گلگت ریجن سے مطالبہ کیا ہے اب تک منصوبے میں خلل ڈالنے والے ٹھیکیداروں اور محکمے تعمیرات عامہ کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے اور مذید یہ کہ اس منصوبے کے ٹینڈر میں حائل تمام رکاوٹیں اور شکوک وشبہات ختم کر کے فوری ٹینڈر جاری کرے۔ اگلے ہفتے تک اس منصوبے کا ٹینڈر جاری نہیں کرا یا گیا تو ہم شاہراہ قراقرم پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button