حادثاتخبریں

ہلال احمر: شعبہ خاندانی روابط کی بحالی کے تحت1882 مریضوں کوامدادکی فراہمی

گلگت(پ ر) ہلال احمرپاکستان کے آفیسرملک کے تمام بڑے ہسپتالوں کے شعبہ حادثات میں خاندانی روابط کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں جو حادثات اور سانحات کا شکارہونے والے افرادکوابتدائی نفسیاتی مشاورت فراہم کرتے ہیں اور مفت کال سروس کے ذریعے ان کے خاندان سے رابطہ بحال کرواتے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ ماہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت،سکردو اور دیامرمیں متعین ہلال احمرپاکستان کے آر ایف ایل آفیسران کی جانب سے مجموعی طورپر1006مریض اور ان کے اہلخانہ کوابتدائی نفسیاتی مشاورت/رہنمائی فراہم کی گئی، 868 مریضوں کوہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات اورمتعلقہ اداروں میں بھیجا گیا جبکہ آٹھ مریضوں کامفت کال سروس کے ذریعے ان کے خاندان سے رابطہ بحال کروایا گیا۔

ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے ادارے کے شعبہ خاندانی روابط کی بحالی کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مختلف حادثات وسانحات کے شکارافراد کی مددکے سلسلے میں ایک اہم کاوش قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں حادثات کے شکارمریضوں اور ان کے اہلخانہ کو نفسیاتی مشاورت کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی تھی جسے ہلال احمرپاکستان کی کوششوں سے اس وقت صوبے کے تین بڑے ہسپتالوں میں ممکن بنایا گیا ہے۔ ان ہسپتالوں میں ہلال احمرکے آفیسرنہ صرف مریضوں اور ان کے اہلخانہ بلکہ طبی عملہ کی معاونت میں بھی اپنابھرپورکرداراداکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمرپاکستان کے اس اہم اور منفردمنصوبے کے تحت اب تک گلگت بلتستان میں ہزاروں مریضوں اور ان اہلخانہ کی معاونت کی گئی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button