گلگت بلتستان

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ بل منظور

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان قانو ن ساز اسمبلی میں متفقہ طو ر پر لو کل گورنمنٹ بل 2014منظو ر کر لیا گیا ۔ پیر کے روز سپیکر قانو ن ساز اسمبلی وزیر بیگ کی زیر صدارت اجلا س میں صوبائی وزیر قانو ن و پارلیمانی امور ڈاکٹر علی مد د شیر نے بل اسمبلی میں پڑ ھ کر سنایاجس پر اراکین اسمبلی و صوبائی وزراء نے تجاویز و آراء پیش کی بعد ازاں متفقہ طو ر پر بل منظو ر ہو ا۔ واضح رہے کہ مذکو رہ بل کو چند ما ہ قبل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کو تفصیلی جائزے اور اپنی اراء پیش کر نے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی اور پیر کے روز مختصر بحث کے بعد بل کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد سپیکر و اراکین اسمبلی نے وزیر قانو ن اور سیلکٹ کمیٹی کی کو ششو ں کو شانداٍر الفاظ میں سراہا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button