عوامی مسائل

پھنڈر : ڈاکخانہ میں کیش نہ ہونے کی وجہ سے پنشنرز دس روز گزرنے کے باوجود پینشن نہ لے سکے

پھنڈر (محبت حسین ) ڈاکخانہ پھنڈر میں کیش نہ ہونے کی وجہ سے پنشنرز دس روز گزرنے کے باوجود بھی پینشن نہ لے سکے۔ پھنڈر ڈاکخانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سب برانچ گوپس سے کیشن نہیں پہنچا ہے، پینشنر کو کہاں سے پینشن دے ۔

دوسری طر ف پنشنر کا کہنا ہے کہ انہیں ہر دفعہ وقت پر پینشن نہیں دی جارہی ہے یکم کے بعد ہر دن ڈاکخانہ کا چکر لگانا پڑتا ہے جس سے ان کا وقت ضائع ہونے کے ساتھ دور سے آنے والوں کو سفری و قیام کے حوالے سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکخانہ انتظامیہ پینشن کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button