اہم ترینصحت

یاسین: بروکوت میں مریضوں کو آج بھی چارپائی پر ہسپتال تک پہنچایا جاتا

یاسین (معراج علی عباسی ) ہندور کے نواحی گاوں بروکوت کے مقام پر زیرتعمیرجیب ایبل پل روڈ دس سال بعد بھی تعمیرنہ ہوسکا۔ 250 گھرانوں پر مشتمل گاوں بروکوت کے عوام آج بھی دو کلومیٹرپیدیل چل کر مین روڑ تک آنے پر مجبور ہے۔ پل مکمل نہ ہونے کے باعث بیماری کے صورت میں مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے کے لیے آج بھی چارپائی استعمال ہورہی ہے۔ 16لاکھ روپے مالیت سے شروغ ہونے والی پل کا تعمیراتی کام دس سالوں بعد بھی جوں کا توں پڑاہے۔

ڈپٹی کمشنر غذر

ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے ایکسین محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے ہمراہ عوامی شکایت پر زیرتعمیرپل کا معائنہ کرکے سال 2013 میں سی ایم ائی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کے روشنی میں ٹھیکیدار سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے ریکوری کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان کو یاسین کے بالائی گاوں ہندور بروکوٹ کے مقام پر گزشتہ دس سالوں سے زیرالتواء جیب ایبل لکڑی کے پل کی تعمیرکو ادھوراہ چھوڑ کر غائب ہونے والے ٹھیکیدار سے سی ایم آئی ٹی کے جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کی روشنی میں دس لاکھ 75ہزار روپے فوری طور پر ریکور کر نے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے ٹھیکیدار سے ریکور ی کی مد میں ملنے والی رقم سے فوری طورپر زیرالتواء پل کی تعمیراتی کام کو مکمل کرکے عوام کے لیے واگزار کرنے کی ہدایت کی ۔

اس موقعے پریاسین کے معروف سماجی شخصیت راجہ عبدالصبور خان نے ڈی سی غذر کو بتایا کہ یہ منصوبہ گزشتہ حکومت کے دورمیں تحصیل یاسین کے اندر کرپشن کے نظرہونے والے 6 بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔

محکمہ ورکس کے مطابق پل پر 95 فی صد کام ہوچکا ہے البتہ سی ایم ائی ٹی کی رپورٹ کے روشنی میں ٹھیکیدار سے ریکوری پل کے ساتھ بننے والی لنک روڑ اور حفاظتی بند کے مد میں لینا ہے ۔

آج سے دو سال قبل چیف انجئنیرمحکمہ ورکس راشد احمد نے بھی متعلقہ پل کا معا ئنہ کرکے ٹھیکیدار سے رقم واپس لینے کا حکم دیا تھا مگر چیف انجئنیرکے حکامات پر تاحال عمل درامد نہیں ہوسکا۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button