خبریں
دنیور: اتحاد و اتفاق سے نہیں رہیں گے تو زمینیں آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا، صوبائی وزیر تعمیرات

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ معاشرہ اگر تعلیم یافتہ ہو تو ترقی کی راہیں وہاں خود بخود کھل جاتی ہے اور خواتین کی تعلیم سے ہی معاشرے میں تبدیلیاں آتی ہے۔ اس لئے اپنے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے۔ حلقہ 3کے عوام ایک تعلیم یافتہ قوم ہے اس لئے اُن کے حلقے میں 3ارب کی سکیمں چل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات نے دینور ڈگری کالج میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔





