خبریں

ہنزہ کی تاجر برادری نےانجمن تاجران کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ کی تاجر برادری بزنس ایسوسی ایشنز اور ہوٹل ایسوسی ایشن سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کیجانب سے گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس کے نفاز کے خلاف انجمن تاجرآن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں صدر بزنس ایسوسی ایشن سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی و قانونی حقوق دئیے بغیر ٹیکس کا نفاز غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدام ہے۔ ایسے کسی بھی فیصلے کو گلگت بلتستان کے بزنس ایسوسی ایشنز تسلیم نہیں کر ینگے۔

اُنہوں نے کہاکہ ماضی میں کھبی گندم سبسڈی واپس لئے جانے اور کھبی ٹیکس نافذ کرنے کی ایسی کو ششیں عوام کی شدید مخالفت کی بناء پر ناکام ہوچکی ہیں اب ایک بار پھر سے گلگت بلتستان کے عوام پر جابرانہ ٹیکس کا نفاز سراسر غیر قانونی قدم ہے جس کے خلاف گلگت بلتستان انجمن تاجرآن کا احتجاج کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہوئے پیر کے روز ہنزہ میں بھی یہاں کی کاروباری ،سماجی و تاجر انجمنوں کی جانب سے تاجر برادری کی کال پر شٹر ڈاؤن کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button