متفرق

بلتستان میں دو ارب کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائے جارہےہیں، سینئر وزیر کو سیکریٹری ورکس کی بریفنگ

سکردو (رضا قصیر ) سکریٹری ورکس سید اختر رضوی نے سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کے ہمراہ کمشنر بلتستان ریجن افس میں بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بلتستان میں دو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا کام کیا جارہا ہے ترقیاتی منصوبون پر جلد کام شروع کیاہوگا اس موقع پر رکن کونسل وزیر اخلاق حیسن ، اشرف صدا رکن قانون ساز اسمبلی میجر(ر) محمد امین اور کمشنر بلتستان ریجن بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے اندر ایک تشویش کی لہر دوڑ رہی تھی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ا?ئے ہوئی ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن یہ بھی پچھلے حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور حکومت کی کارکردگی نظر نہیں ا?رہی تھی اس لئے میڈیا کے ذریعے عوام کو ا?گاہ کرنا چاہتا ہوں کہ بلتستان میں کتنے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی ذاتی کاوشوں کو بلتستان کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلتستان میں شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جلد کیا جائے گا اور کام بھی جلد از جلد شروع ہوں گے اس دفعہ ترقیاتی منصوبے کا ٹینڈر کسی سفارش پر نہیں دیئے جائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button