سیاست

میر غضنفر کی بطور گورنر تعیناتی خوش آئند ہے، امید ہے کہ دوسری نشست اور اکنامک کاریڈور کے حوالے سے ہنزہ کے مسائل حل کریں گے، فداکریم اور نمبردار اسلم رہنما پیپلز پارٹی

ہنزہ ( اجلال حسین )پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویثرن ہنزہ کے سابق صدور نمبردار فدا کریم اور نمبردار اسلم نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی تعینات کو خوش آئندہ کہا انھوں نے کہا کہ ان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے رکن اسمبلی گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو گورنر بنا کر جنگ آزادی گلگت بلتستان کے شہیدو ں اور غازیوں کی خدمات کو سہراہا ہے۔ میر کی گورنر شب سے پاک چین اکنامک کوریڈور کو کامیاب بنانے میں مدد ملی گی۔انھوں نے میر غضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان سے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ہنزہ نہ صرف گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ بحثیت گورنر گلگت بلتستان کے منصب پر بھی عوام کی خدمت کرینگے۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ کا ضافی نسست ہنزہ کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے علاقے کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں عوام ہنزہ کا درینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسمبلی میں نسست کے لئے جدوجہد کرینگے۔ انھوں نے میر غضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی شدید بحران کا سامنا ہے وام کو بجلی 72گھنٹوں میں صرف 4گھنٹا عوام کو بجلی مہیا ہوتی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کرنے میں اپنا کردار کرینگے۔

دوسری طرف سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ناصر آباد شناکی حافیظ الرحمن نے میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خان کی گورنر تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل میر نے سیاسی و سماجی حلقوں میں نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کر چکے ہے اور اور ہمیں امید ہے کہ میر غضنفر علی خان بحثیت گورنر گلگت بلتستان عوام کے توقعات پر پورا پورا اتریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل میر غضنفر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے ہنزہ اور نگر کو الگ الگ اضلاع کا اعلان کروایا اور اس پر من عن عمل کرتے ہوئے دنوں اضلاع میں انتظامیہ کو بھی تعینات کیا اور باقاعدگی سے عوام کی خدمت جاری ہے۔ چونکہ گورنر کا عہدوزیر اعظم کے اختیار کاثوابدی منصب ہے اور وفاق کی علامت ہے ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے میر غضنفر علی خان میر آف ہنزہ اور ان کے خاندان خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کا گورنر بنایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button