کھیل

ضلع ہنزہ کی فٹبال ٹیم تشکیل دینے کے لئے ٹرائلز 18 مارچ کو علی آباد میں‌ہونگے

ہنزہ (پ ر)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ہنزہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ہنزہ کی نمائندہ ٹیم تشکیل دینے کے لئے مورخہ 18مارچ 2018بروز اتوار صبح 10.30بجے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد میں ٹرائلز رکھے گئے ہیں۔ ٹرائلز کے بعد منتخب ہونے والی ٹیم انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ 2018میں ہنزہ کی نمائندگی کرے گی ۔ تمام کھلاڑیوں کو بذریعہ میڈیا اطلاع دی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر گراونڈ پہنچ کر ٹرائلز میں حصہ لیں ۔سردار کریم صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن نے واضع طور پر کہاکہ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کسی بھی کھلاڑی کو TA/DAنہیں دیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button