خبریں

کھرمنگ میں شٹر ڈاون و پہہ جام ہرتال

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران گلگت بلتستان کے ساتھی یکجہتی اور غیر آئینی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف کھرمنگ میں شٹر ڈاون و پہہ جام ہرتال جاری ہے۔ مہدی آباد طولتی کمنگو منٹھوکہ کھرمنگ خاص اور تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں عوام کو خریداری میں شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑرہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں نہ چلانے کی وجہ سے سفر کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

انجمن تاجران مہدی آباد کے صدر عباس القائم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ غیر آئینی ٹیکس کا نفاز جلد بند کرایا جائے کیونکہ یہ خطہ تمام تر بنیادی حقوق سے محروم ہے بنیادی حقوق اور آئینی حیثیت ملنے تک ٹیکسوں کا نفاذ یہاں کے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ مہدی آباد سمیت کھرمنگ بھر میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کے ساتھ تاحکم ثانی بند رہیں گی۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے کل بھی کھرمنگ بھر میں پہیہ جام رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button