عوامی مسائل

اشکومن: سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل پکورہ اور شونس کے عوام بنیادی سہولہتوں سے محروم

غذر (بیور و رپورٹ) سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل گاؤں پکورہ اور شونس کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولہتوں سے یکسر محروم ہیں۔ محکمہ ایل جی اینڈ ار ڈی نے گاؤں میں متعدد رابطہ سٹرکیں بنائی ہے مگر مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ ہر سال پکورہ نالہ میں آنے والے سیلاب نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے اور کروڑوں کی زرعی زمین اس سیلاب کی زد میں اگئی ہے ایک طرف علاقے کے ایک اہم سیاسی شخصیت کی زمینوں اور مکانات کو بچانے کے لئے نالہ میں کروڑوں کے حفاظتی بند تعمیر کئے گئے ہیں مگر عوام کی زمینوں کو بچانے کے لئے کوئی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی زمین گرمیوں کے موسم میں نالہ میں سیلاب آنے سے زمینوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ باتیں سید نواز خان ،غلام نبی ۔علی داد اور محمد کریم نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہاں کے عوام نے کئی بار نالہ میں حفاظتی بند کی تعمیر کے حوالے سے اپنے حلقے کے ممبر اور انتظامیہ کو اپنے مشکلات سے آگاہ کرنے کے باوجود حفاظتی بند تعمیر نہ ہوسکے صرف ایک گھر کو بچانے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کیا جاتا ہے جبکہ لوگوں کی سینکڑوں کنال اراضی اور پھلدار درختوں کو بچانے کے لئے حفاظتی بند تعمیر نہ کرنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ اس طرح کی حالت گاؤں شونس کی بھی ہےجہاں کے مکینوں کو اس دور جدید میں بھی بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں۔ معمولی بیماری پر بھی مریض کو علاج کے لئے چٹورکھنڈ لے جانا پڑ تا ہے اور بعض محلوں کے لئے رابط سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button