چترال

چترال: تحصیل ہیڈ کوارٹر کمپلکس دروش کیلئے پی سی ون طلب، 6کنال عراضی درکار

دروش (جہانزیب سے ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے تحصیل دروش کے قیام فوراً بعد اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کمپلکس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر میں رسائی آسانی ہو۔

پی ٹی ائی کے ضلعی رہنما رضیت با اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر 6 کنال عراضی خریدنے اور اس پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کمپلکس کے قیام کیلئے فوری طور پر پی سی ون طلب کیا ہے تاکہ زمین خریدنے کے بعد اس پرتحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس فوری طور پر تعمیر کیاجائے اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر کو یکجا کر کے اس کا نام تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس رکھا گیا ہے۔جس کیلئے ہم صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ و تحریک انصاف کے ضلعی قیادت اور ایم پی اے بی بی فوزیہ کے مشکور ہیں کہ جن کے بدولت لوگوں کے سہولیات کیلئے پہلے تحصیل کا قیام اور اب تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس کیلئے
باقاعدہ طور پر زمین خریدنے اور اس پر بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے کاوائی کا آغاز کیا گیا ہے جوکہ اپنی مثال آپ ہے۔آنے والے کچھ مہینوں میں لوگوں کو دروش تحصیل ہیڈ کواٹر کمپلکس کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی محسوس ہو گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button