گلگت بلتستان

گلگت: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضمیر عباس کی زیر صدارت میٹنگ، ترقیاتی منصوبوں پر غوروخوض

unnamed
گلگت( مون شیرین) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت ضمیر عباس کے زیر صدارت ایک اہم میٹنگ ہو ئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گلگت، سکریٹری یو نین کونسل گلگت نے شر کت کی ۔میٹنگ میں سالانہ ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ میونسپل ایریا کے تما م سکیموں کے پر اجیکٹ کمیٹیا ں AC گلگت بنا ئیں گے اور ڈپٹی ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ کے پا س جمع کروائیں گے تاکہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت سکیموں کے لئے فنڈ کا اجراء کیا جا سکے۔اس کے علا وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ نامکمل اسکیموں کے نشا ندہی کر کے متعلقہ افرا د کو نوٹس جاری کریں اورتما م ریکارڑ ڈپٹی کمشنر گلگت کو پیش کر یں تاکہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button