تعلیم

گلگت: جلال آباد میں زمین مالک نے سرکاری سکول کو تالا لگا دیا

گلگت( رپورٹر) جلال آباد میں زمین مالک نے سرکاری سکول کو تالا لگا دیا ہے۔ جس کے باعث سکول میں زیر تعلیم 100سے زائد طلباء وطالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی ولد احسان علی ساکن جلال آباد نے سیپ سکول کو تالا لگا دیا ہے۔ 2002میں جلال آباد میں محکمہ تعلیم نے ایک کنال زمین مذکورہ شخص سے لیز پر لے کر سیپ سکول تعمیر کیا تھا اور مذکورہ شخص کو مہینہ میں 2 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اب مذکورہ شخص محکمہ تعلیم سے اساتذہ کے برابر تنخواہ بھی مانگ رہا ہے۔ کئی بار زمین مالک کو پولیس کے ذریعے گرفتار بھی کروایا گیا لیکن اس کے باوجود گزشتہ دن سکول کو دوبارہ تالا لگا دیا ہے ۔

والدین نے کہا کہ ہمارے بچوں کے امتحان قریب آرہے ہیں سکول کی بندش کے باعث ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمین مالک کے ساتھ گفت وشیند کر کے اس مسلے کا حل نکالے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کو بچائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button