تعلیم

سکردو : مڈل سکول نر کے 100 سے زائد طلبا و طالبات کے لیے صرف 3 اساتذہ

سکردو ( بیورو چیف ) مڈل سکول نر کے 100 سے زائد طلبا و طالبات صرف 3 اساتذہ کے رحم و کرم پر،طلبا کا روشن مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد اقبال نروی ،فدا حسین ودیگر نے کہا کہ سکردو کے نواحی علاقے نر گاؤں میں واقع مڈل سکول میں نظام تعلیم کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔ کئی بار اعلیٰ حکام کو سکول میں اساتذہ کی کمی کے بارے میں نوٹس دلانے کے باوجود کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔ 100 سے زائد طلبا و طالبات جو کہ کلاس چہارم سے ہشتم تک زیر تعلیم ہیں ان کے روشن مستقبل تاریکی کی طرف گامزن ہے۔

نر سٹوڈننس کے وفد نے کہا کہ نر گاؤں کا ذمہ دار منتخب نمائندہ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد ہے موصوف فوری طور پر نر میں تعلیمی مسائل پر توجہ دیں اور بچوں کے روشن مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button