حادثات

ارندو آتشزدگی متاثرین کیلئے چھورکا کے عوام کیجانب سے امدادی اشیاء تقسیم

شگر(عابدشگری) ارندو آتشزدگی متاثرین کیلئے چھورکا کے عوام کیجانب سے امدادی اشیاء لیکر علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ الموسوی ارندو پہنچ گئے۔ امدادی اشیاء صدر علماے امام ضلع شگر وامام جمعہ جامع مسجد چھورکا جناب آغاطہٰ شمس الدین کے سربراہی میں مستحقین میں تقسیم کی گئی۔

آتشزدگی متاثرین کی جانب سے متاثرین کی مدد کرنے پر چھورکاہ عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین کی اپیل پر چھورکاہ کے عوام نے دل کھول کر چندہ جمع کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے متاثرین کے لیے گندم ،جو ،نقدی اور کپڑےدئے۔

انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد صاحب الزماں نے جمع کرکے علمائے امامیہ کے حوالے کردئیے اور علماے امامیہ کے صدر نے چھورکاہ کے عوام کی جانب سے دیا گیا عطیہ ارندو کے متاثرین کے حوالے کردیا ۔

اس موقع پر فی گھرانہ 20من گندم۔کے علاوہ آٹا، نقدی اور کپڑے تقسیم کئے۔

متاثرین نے چھورکا کے عوام کی جانب سے خاطر خواہ مدد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چھورکاہ کے عوام نے جس طرح ہماری مدد کی ہے اس طرح کے امداد کہیں سے بھی نہیں آیا تھا ہم چھورکاہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہم ان کا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button