تعلیمخبریں

گلگت بلتستان میں سیپ اسکولوں کے اساتذہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم

یاسین (معراج علی عباسی) گلگت بلتستان میں ہزاوں نادار بچوں کو تعلیم کی زیورسےآرستہ کرنے میں مصروف عمل سیپ سکولوں کے اساتذہ گزشتہ پانچ ماہ سے ماہانہ تنخواہ سے محروم ، جس باعث سیپ سکولوں کے اساتذہ مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

تنخواہوں کی عدم دستیابی کیوجہ مالی مشکلات سے دو چار سیپ سکولوں کو لیڈکرنے والی اساتذہ تنظم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتظی اور صدر سیپ سکولز ضلع غذر امیرشاہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یکم دسمبر تک اساتذہ کی تنخواہیں جاری نہ کرنے کی صورت میں ڈائریکیٹریٹ کا گہراو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈائریکیٹریٹ آفس نے گوشواروں کا بلاجواز بہانہ بناکر اساتذہ کی تنخواہیں روک رکھا ہے۔انہوں نےدھمکی دیتےہوے کہا کہ تنخواہوں کے حوالے سے حالات خراب ہونے کی صورت میں تمام تر زمداری مرکزی آفس کے زمداران پر عائد ھوگی ۔

انہوں نے سی ایم گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیپ سکولوں کو محکمہ تعلیمات عامہ کے تحویل میں دیکر اساتذہ اور بچوں کی مستقبل کو محفوظ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button