اہم ترینخبریںمعیشت

وزیر اعلی اکیس نومبر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اکیس نومبر کو اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلی اور اعلی حکام شرکت کریں گے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گلگت بلتستان میں چار میگا منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ،جس میں گلگت شندور ،چترال اور چکدرہ ایکسپریس وے جس کی گلگت سے شندور تک فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار ہوچکی ہے، پھنڈر اسی میگاواٹ پاور پراجیکٹ ،کے آئی یو سو میگاواٹ اور سپیشل اکنامک زون کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے بڑا فورم ہے جس کا چھٹا اجلاس بیجنگ میں ہوا تھا جس میں گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت چار میگاواٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی تھی۔ اب اسلام آباد میں ہونے والے ساتویں اجلاس میں ان منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔ جے سی سی کے اس ساتویں اجلاس کو اس لئے بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے کہ اس میں میگا منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button