اسماعیلی ہمارے وجود کا حصہ ہیں، پرنس کریم آغا خان کے استقبال کی تیاریوں میں اسماعیلی برادری کی ہر قسم کی امداد کو یقینی بناینگے، صدرامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن

اسماعیلی ہمارے وجود کا حصہ ہیں، پرنس کریم آغا خان کے استقبال کی تیاریوں میں اسماعیلی برادری کی ہر قسم کی امداد کو یقینی بناینگے، صدرامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن

399 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ۔ر) ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آقائے سید راحت حسین الحسینی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے امامیہ برادرران و سکاوٹس اسماعیلی برادری کے ساتھ مل کر شاندار استقبال کو یقینی بنائینگے۔ پرنس کریم کا گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، تمام مسالک فکر ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر عارف حسین علی جانی نے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ سے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کوشش کی۔ ہمارا ہدف ہے کہ امت رسول اللہ کو پرچم رسول اللہ تلے جمع کرے۔ اسماعیلی ہمارے وجود کا حصہ ہیں اسی بنیاد پرآئی اایس او گلگت ڈویژن کے تمام یونٹس کو ہدایت دے دی گی ہے کہ پرنس کریم آغا خان کے استقبال کی تیاریوں میں اسماعیلی برادری کی ہر قسم کی امداد کو یقینی بنایا جائے ۔

امامیہ بوائز اسکاوٹ ایسوسی ایشن گلگت کے سکاوٹس کمشنر ابرار علی کا کہنا تھا کہ ہم اسماعیلی برادری سے رابطے میں ہیں کسی بھی قسم کی تعاون کرنے کے لیے تیا ر ہیں۔ دنیور میں امامیہ اسکاوٹس اسماعیلی برادری کے ساتھ بھر تعاون کر رہی ہے ،اس تعاون کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے کوشش کرینگے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔