خبریںعوامی مسائل

استور: گوریکوٹ میں پانی کا شدید بحران

استور (خصوصی رپورٹ، شمس الر حمن شمس ) گوریکوٹ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوا، عوامی حلقوں نے روڈ پر نکلنے کی دھمکی دیں دی۔ ایک واٹر سپلائی اسکیم کا ٹینڈر2004میں ہوا جبکہ ٹھکیدار اور محکمہ ورکس کی ملی بھگت سے کام مکمل نہیں ہوا اور پانی کا بحران برقرار رہا جبکہ دوسری واٹر سپلائی کا ٹینڈر 2014میں ہوا اس کا کام بھی نظر نہیں آ رہا ہے اور ٹھکیدار اور محکمہ ورکس کے حکام علاقے سے غائب ہے۔

استور محکمہ ورکس کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پانی کا شدید بحران ہے دونوں واٹر سپلائی کے ٹینڈرز ہونے کے باوجود کام نہیں ہو رہا ہے۔ ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ کے لوگ اس وقت پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے محکمہ ورکس استور کی مجرمانہ غفلت سے ٹھکیدار کام نہیں کرتے ہیں جس وجہ سے عوام کو پانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گوریکوٹ کے سرکاری دفاتر میں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نےوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہیں کہ وہ فوری طور پر گوریکوٹ میں پیدا ہونے والا پانی کا بحران سے بچانے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھایں ورنہ عوام روڈ پر نکل کر شدید احتجاج کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button