اہم ترینعوامی مسائل

مسگر ایک میگاواٹ پاؤر ہاوس سے بجلی کی ترسیل شروع

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) مسگر پاؤر ہاوس سے بجلی کی ترسیل شروع ۔ مسگر پاؤر ہاوس کے ایک یونٹ سے ایک میگاواٹ بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی ہے ۔ پہلے مر حلے میں سوست اور بعدازاں دیگر علاقوں کو بجلی دیا جائے گا۔

واضع رہے کہ ضلع ہنزہ کوبجلی کی سخت لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، ایسے میں ایک میگاواٹ بجلی کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

محکمہ پاؤر ہنزہ کے ایک ذمہ دار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ آن کیا گیا ہے اورچائنیز انجینئرزکام کررہے ہیں جلد دوسرا یونٹ بھی آن کیا جائیگا جس سے ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملی گی اور آئندہ سال جون تک گوجال تا سنٹرل ہنزہ ٹرانسمیشن لائن مکمل کیا جائے گا تاکہ سنٹرل ہنزہ کو بھی بجلی مہیا کی جا سکیں ۔

عوامی حلقوں نے مسگر پاؤر ہاوس آن کرنے پر محکمہ پاور ہنزہ کا شکریہ ادا کیا ہےاور ایکسن شیر عباس اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہم اُمید کرتے ہے کہ حسن آباد 2میگاواٹ و دیگر اسکیموں کو جلد مکمل کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نکالیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button