اہم ترینچترال

چترال چیمبر آف کامرس کی طرف سے دروش بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کی بحالی کے سلسلے میں سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

چترال ( محکم الدین ) دروش بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دے کر اُن کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایک سمری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چترال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرسرتاج احمدخان نے متاثرین کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شرکاء نے متاثرین کے بحالی کے لئے اقدامات اُٹھانے پرزوردیااورمطالبہ کیاکہ متاثرہ دوکانوں کی تعمیرکے لئے عمارتی لکڑی کے پرمٹ کی منظوری کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی کوفوری طورپریقینی بنایاجائے تاکہ متاثرین اپنے بیوپاریوں کواُن کے قرضوں کی ادائیگی بروقت کرسکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردروش ،تحصیلداردروش،تجاریونین کے صدرحاجی شاد محمداورضیاء مارکیٹ کے مالک شہزادہ ضیاء الملک کے فرزند ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنمافریدجان اورحسام الملک نے بھی خطاب کیااس موقع پر مطالبہ کیاگیاکہ ریسکیو1122کی فوری طورپرچترال میں سروس شروع کی جائے تاکہ مزید حادثات کے نقصانات کوکم سے کم کیاجاسکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال مہناس الدین ،ٹی ایم اے چترال ،چترال پولیس،چترال سکاوٹس اوربارڈرپولیس کی بروقت کارروائی پراُن کاشکریہ اداکیااورمطالبہ کیاگیاکہ ان اداروں کوبھی جدیدآلات مہیاکئے جائے۔ اس موقع پرصدرتجاریونین ،ممبرتحصیل کونسل حاجی سلطان ،قصوراللہ ،شیرنذیرنے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button