خبریں

غذر: سینکڑوں امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل، یونین اور بلدیہ الیکشن لڑنے کے لیے اب سےمیدان میں

غذر (دردانہ شیر) صوبائی حکومت کی طرف سے اگلے سال جون میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کے ساتھ ہی سینکڑوں امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یونین اور بلدیہ کا الیکشن لڑنے کے میدان میں کود پڑے ہیں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اندرون خانہ الیکشن مہم کا آغاز شروع کر دیا ہے اور ایسے امیدواروں کی بڑی تعدادبھی میدان میں کود پڑے ہیں جو گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑے تھے اور ہارنے کے بعد اب ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ میں اپنی قسمت ازمائی کا فیصلہ کر لیا ہے گلگت بلتستان کے بلدیاتی الیکشن جو کہ صوبائی حکومت نے اگلے سال جون میں جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے گلگت بلتستان کے سینکڑوں افراد ابھی سے ہی بلدیاتی الیکشن لڑنے کے لئے اپنی تیاری شروع کر دی ہے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونے جارہے جس میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان ہوگا اور ان تینوں پارٹیوں کے درمیان بلدیاتی الیکشن میں سخت مقابلے کی توقع ہے اس حوالے سے بعض امیدواروں نے ابھی سے ہی ٹکٹ کے حصول کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہے جبکہ بعض امیدوار ازاد امیدوار کی حسثیت سے الیکشن لڑنے کو ترجعی دیتے ہیں گلگت بلتستان میں 2010سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ خطے کو بلدیاتی اداروں کو ملنے والا فنڈز کے استعمال کے بارے میں بھی کچھ پتہ نہیں اگر بلدیاتی الیکشن ہوگئے تو ایک طرف علاقے میں ترقیات کام ہونگے تو دوسری طرف عوام کے چھوٹے موٹے کام بھی ان کے بلدیاتی ممبران حل کرادینگے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت بلدیاتی اداروں کے زیر اہتمام ہونے والے منصوبے بھی جمود کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں چار ڈسٹرکٹ میں مزید اضافے کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ کے امیدواروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا اگلے سال جون کو متوقع بلدیاتی الیکشن کے امکانات کے ساتھ ہی علاقے میں اب سے ہی اندرون خانہ سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہے اور بعض ایسے سیاست دان بھی اب میدان سیاست میں دوبارہ حصہ لینے کے کئی عرصہ گوشہ نشینی کی زندگی گزارنے کے بعد اب لوگوں کی غم و خوشی میں بڑہ چڑہ کا حصہ لے رہے ہیں اور اس دفعہ جون میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن چونکہ جماعتی بنیادوں پر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی کارکن ابھی سے ہی پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے سرگرم دیکھائی دے رہے ہیں بہر حال گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن میں اصل مقابلہ پی پی پی ،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی ائی کے درمیان ہوگا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button