خبریں

ہوم سکولزاور سپیشل ایجوکیشن میں معذور افراد کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، معذور یونین دیامر

چلاس(مجیب الرحمان) معذور افراد کی فلاح و بہبود اور مسائل حل کرنے سے متعلق کمشنر دیامر کے جذبات قابل تحسین ہیں۔ کمشنر نے معذور افراد کو وہیل چئیرز کی فراہمی ،سلائی مشینوں اور ہنر مند بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ دو دسمبر کو معذوروں کا عالمی دن بھی شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کر کے معذورافراد کی داد رسی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار معذور یونین کے راہنماؤں صدر رفیع اللہ،جنرل سیکرٹری اقبال نصیر،نائب صدر ظفر و دیگر نے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ سے ملاقات کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار دیامر میں عوامی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کرنے والا آفیسر عبدالوحید شاہ کی صورت میں آیا ہے۔معذور افراد کو ہر جگہ نظر انداز کیا جا رہا تھا۔جس کی وجہ سے وہ احساس کمتری کا شکار تھے۔کمشنر سے ملاقات میں معذوروں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔اور ملازمتوں میں معذوروں کے خصوصی کوٹے پر بھرتیوں کی بھی استدعا کی ہے۔کمشنر نے مسائل سننے کے بعد مشفقانہ انداز میں مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری کمشنرسیکرٹری تعلیم کمشنر دیامر سے مطالبہ بھی کیا کہ سپیشل افراد کو ہوم سکولز،سپیشل ایجوکیشن میں معذور افراد کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button