گلگت(نامہ نگار )ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام نمائش دوسرے دن بھی جاری رہا۔ دوسرے روز نمائش میں گلگت بلتستان کے مقامی مصنوعات جس میں مقامی میوہ سے بنائے جانے والی جوس ، قیمتی پتھر ، ہاتھ سے بنانے والی دیسی قالین ، مختلف میوہ جات سے تیار ہو نے والی تیل آگ بجھانے والی آلات اور دیگر قیمتی اشیاء کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ سٹی پارک میں ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لگائے گئے نمائش میں دو سرے روز بھی لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نمائش میں گلگت بلتستان کے نجی اور سرکاری اداروں کے علاوہ مقامی و غیر مقامی تاجروں نے اپنے اشیاء کے اسٹال لگائے گئے تھے۔سیکٹر یٹری پلاننگ بابر آمان بابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی مظہر جاوید رانا نے اسٹالوں کا دورہ بھی کیا اور تاجروں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ اس موقع پر سیکٹریٹری پلاننگ نے شرکاء نمائش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تاجروں کو بین الااقومی سطح پر روشناس کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اور امید کرتے ہیں کہ ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی مستقبل میں بھی تاجروں کو ملکی اور بیرون ملک مختلف نمائش میں شامل کرکے یہاں کے مصنوعات کو بین الااقومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر ئیگا۔اُنہوں نے اسٹال لگائے گئے شرکاء کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Close