متفرق

نگر: جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو حوالدار ریٹائرڈ علی گوہر انتقال کر گئے

نگر ( اقبال راجوا) جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو حوالدار ریٹائرڈ علی گوہر 85سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں اسقرداس نگر میں سپر د خاک کیا گیا۔ علاقے کی عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں مرحوم کے جنازے میں شرکت کی ۔

انہوں نے جنگ آزاد ی گلگت بلتستا ن میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دشمن کے خلاف جد و جہد کی اور دشمن کو سرزمین گلگت بلتستان سے بھگانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ مرحوم کو ان کی خدمات کے اعزاز میں گزشتہ سال فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ڈوگرہ راج کو بھگا نے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا اور انہیں یاد گاری شیلڈ بھی پیش کیا ۔ مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں ۔ گزشتہ دنوں مرحوم کو کسی بیماری اور ضعیف العمری کے سبب سی ایم ایچ گلگت داخل کیا گیا تھا جہاں کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ دن اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کے رشتہ داروں کے ساتھ علاقے کی عوام کی ایک کثیر تعداد نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button