خبریں

مستقبل میں محکمہ مال کے نظام کو کمپیوٹرائزکیا جائیگا، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان

گلگت(پ ر) ڈپٹی سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان علی اصغرنے کہا ہے مستقبل میں محکمہ مال کے نظام کو کمپیوٹرائزکیا جائیگا تاکہ درپیش مسائل میں کمی واقع ہو۔ پٹوار کورس مکمل کرنے والے کامیاب امیدواروں کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے تربیت یافتہ امیدواران سے امید کی جاتی ہے کہ وہ محنت اور جان فشانی سے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے نئے امیدواروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی اور عملی پیمائش میں ایمانداری سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے جسے خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔

تقریب سے پروگرام کوآرڈنیٹر ایفاد پراجیکٹ عثمان احمد ،پرنسپل پٹوار سکول شاہ زمان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

پٹوار ٹریننگ کورس میں بالترتیب اول ،دوئم ،اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں عنایت اللہ اور منظور احمد اول،جلال الدین شاہ دوئم ،جبکہ تیسرے پوزیشن علی احمد نے حاصل کی ۔تقریب میں کامیاب امیدواروں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button