جرائم

شگر: منشیات فروش ایک کلو چرس سمیت گرفتار

شگر(کرائم رپورٹر) شگر پولیس کی ایک اور کامیاب آپریشن منشیات فروش ایک کلو چرس سمیت گرفتار۔ منشیات فروش اعظم خان کو حیدر آباد شگر سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گھر سے ایک کلو چرس سمیت گرفتار کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے دی گئی معلومات کی روشنی میں شگر سٹی پولیس ایس ایچ او زمان شگری کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے حیدر آباد سے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس کی زیر حراست جرم کا اعتراف کرلیا۔ ان کی نشاندہی پر ان کی گھر سے ایک کلوچرس برآمد کرلیا۔ ملزم اعظم کا تعلق حیدرآباد شگر سے ہیں۔

یاد رہے ایس پی شگر سید الیاس حسین کی منشیات فروشوں کیخلاف سخت ہدایات کی روشنی میں شگر پولیس نے گذشتہ چند ماہ سے منشیات فروشوں کے گرد گھیرہ تنگ کیا ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں پولیس کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے اس سے پہلے ملزم افتخار سے ڈھائی کلو چرس برآمد کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button