اہم ترینخبریںصحت

غذر: غذر میں ایل ایچ وی اور مڈ وائفری کے جحلی امتحان کا انکشاف، پشاور سے آئے ہوئے جعلی ممتحن بھاگنے میں کامیاب

غذر(بیورو رپورٹ) غذر میں ایل ایچ وی اور مڈ وائفری کے نام پر غریب بچیوں کو لوٹنے والا ادارہ لائف کیئر انسٹیٹیوٹ واقع مریم گرلز ہاسٹل میں جعلی امتحان لینے کا انکشاف۔ جی بی پولیس اسپیشل برانچ کے اہلکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کا سینٹر پر چھاپہ ۔ میڈیا کے نمائندوں کی آمد کی خبر پر پشاور سے آئے ہوئے جعلی ممتحن دیوار پھلانگ کر بھاگنے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق غذر میں گزشتہ ایک سال سے تین کمروں پرمشتمل مریم گرلز ہاسٹل میں بچیوں کو بیوقوف بنا کر ایل ایچ وی اور مڈ وائفری کی ٹریننگ کے نام پر بھاری فیسیں وصول کی جارہی تھیں جبکہ سکول ہذا کسی بھی متعلقہ ٹیکنیکل بورڈ سے رجسٹرڈ نہیں ایسے میں بغیر رجسٹرڈ ادارے کا اپنے ہی انسٹیٹیوٹ میں امتحان لینا کسی بھی طرح سے ممکن نہیں ۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ادارہ ہذا میں طالبات کا امتحان لیا جا رہا ہے جس کے لئے پشاور سے المدینہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نامی کسی ادارے کے ڈائریکٹر حبیب اللہ اور اس کے ساتھی ایم ڈی نور محمد ٹی ٹی بی سے ممتحن کے طور پر آئے ہوئے ہیں ۔جس پر ٹی ٹی بی کے سیکریٹری سردار سے امتحان اور امتحان لینے والوں کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پورے کے پی کے میں کہیں بھی ٹی ٹی بی کے زیر انتظام کوئی امتحان منعقد نہیں کئے گئے ہیں اور مذکورہ ادرے میں آئے ہوئے خود ساختہ دو افراد سو فیصد جعلی ہیں اور جو امتحان لیا جارہا ہے وہ بھی جعلی ہے

سیکریٹری کے موقف کے بعد سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان کو اس حوالے سے آگا ہ کر دیا گیا جس پر انہوں نے ضلعی انتطامیہ غذر کو کالج ہذا میں منعقدہ امتحان کو رکوانے اور امتحان لینے والے جعلی افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے لائف کئیر انسٹیٹیوٹ کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا جس پر ڈپٹی کمشنر غذر نے اے سی پونیال اشکومن کو تحقیقات کرنے کا حکم کر دیا جس پر اے سی پونیال اشکومن نے مجسٹریٹ کو سینٹر پر چھاپہ مارنے اور تحقیقات کے بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔جس پر مجسٹریٹ نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ۔

دوسری طرف سکول ہذا میں زیر تعلیم طالبات کے والدین کو جعلی امتحان لینے کا علم ہوا تو انہوں نے کالج مالکان کے خلاف سٹی تھانہ گاہکوچ میں درخواست دائر کر دی اور مالکان سے فیس کی مد میں لی جانے والی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کر دیا ۔والدین کا کہنا ہے کہ اگر کالج مالکان سے ان کی رقم دلانے کے لئے پولیس نے اقدامات نہیں اٹھائے تو والدین بچوں طالبات سمت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button