ماحول

گورنمنٹ ہائی سکول ایمت میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب منعقد، آگاہی ریلی نکالی گئی

اشکومن (پریس ریلیز) عالمی یوم ماحولیات 5جون 2017ء کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایمت میں سنو لیپر فاوئڈیشن کے تعاون سے تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد ولی (SLF) اور صدر مجلس ڈی ڈی او حاجی سلطان اکبر تھے۔ تقریب میں طلباء و طالبات، والدین‘ عمائدین‘ اساتذہ کرام‘ ایس ایم سی کے اراکین اورنوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا جس کی سعادت دلشاور کلاس نہم نے حاصل کی۔ نعت شریف کا شرف زینب اور ساتھی نے حاصل کی۔ سینئر استاد اسکندر اعظم نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کی۔ ماحول، فطرت اورانسان کے مختلف پہلوؤں پر بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا جس میں ہائی سکول ایمت، پرائمری سکول مجاور، نصیرآباد اور دیگر قریبی سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن طالب علم سیف الرحمٰن جماعت نہم، دوسری طالبہ ہمازیدی پنجم اور تیسری پوزیشن طالب علم نوید کلاس ہشتم نے حاصل کی۔آرٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن طالب علم محمدعلی جماعت نہم دوسری رضیہ اور تیسری پوزیشن طالب علم دیدار جماعت ہشتم نے حاصل کی۔ تقریب سے اساتذہ اور عمائدین نے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی محمد ولی نے عالمی یوم ماحولیات منانے پر سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ’’ فطرت اور ماحول کی صفائی ہماری بقا کی ضمانت ہے۔قدرتی ماحول کی حفاطت سے ہم سیاحوں اور غیر ملکی لوگوں کو اپنے علاقے کی طرف راغب کرسکتے ہیں۔علاقائی جغرافیائی اہمیت کے باعث قدرتی وسائل کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اگر ہم جنگلی حیات چیتے اور دیگر کا خیال رکھیں گے تو وہ ہمارے مال مویشیوں کو بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے ایمت کلب کے تمام شرکاء کی کاوشوں کی تعریف کی‘‘۔ صدر مجلس نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ’’ قدرتی وسائل اور جانوروں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گھر، گلی، صحن، کھیت، سڑک، باغ، عوامی مقامات، سکول، مسجد، جماعت خانہ، دریا کے کنارے، پہاڑ اور دیگر جگہوں کی صفائی سے ہم ماحول کو تندرست اور توانا رکھ سکتے ہیں‘‘۔ سنیئر استاد حسن رضا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اللہ کی تمام مخلوقات کی قدر کریں۔ پانی، مٹی، درخت اور دیگر وسائل ہماری بقا کے لئے ضروری ہے لہٰذا ان کی قدر ہم سب کا فرض ہے۔ تقریب کے بعد تمام شرکاء مجلس نے ہائی سکول ایمت سے مرکزی جماعت خانہ ایمت تک ریلی نکالی جنہوں نے اگاہی بینرز اویزا کر رکھا تھا جن پر ماحول کے بارے نعرے درج تھے جیسے’ درخت لگانا سنت ہے، یہ اللہ کی نعمت ہے‘، فطرت سے پیار، زندگی میں نگھار‘، ’صاف گاؤں صاف دنیا‘، صاف ماحول صاف ذہن‘۔ریلی کا اختتام سکول واپسی پر ہوا۔ سکول فوکل پرسن محمدجان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تمام طالب علموں میں نقد انعامات کے ساتھ ایس ایل ایف کی جانب سے کتابچے اور کاپیاں تقسیم ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button