کھیل

یوم آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں منعقدہ میراتھن ریس اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر ز کو انعامات تقسیم کئے گئے

گلگت(ارسلان علی) یوم آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں منعقدہ میراتھن ریس اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر ز کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ جی بی پرائڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پروگرام میں پاپولیشن ویلفئیر کے ڈائریکٹر اکرام اللہ بیگ اور قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر نصراللہ خان نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔

جشن آزادی گلگت بلتستان میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن اشفاق کریم ،دوسری پوزیشن وسیم اکرم اور تیسری پوزیشن سہیل اللہ بیگ نے لی جبکہ فرزانہ نے مضموم نویسی میں پہلی پوزیشن حال کرلی جن کو مہمانوں نے انعامات بھی دیئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکرام اللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی نعمتوں سے بھر پور علاقہ ہے یہاں کے عوام میں قابلیت اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔دنیا میں ٹیلنٹ کیلئے کوئی سرحدیں نہیں ہے ،اس علاقے کی یوتھ نے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بہت سے علاقوں کے نوجوانوں پر ابھی بھی کام کرنے کی بہت ضرورت ہے اور ہم سرکاری سطح پر بھی ایسے علاقوں کو ترجیہی بنیادوں پر فوکس کررہے ہیں۔

جی بی پرائیڈ کے حکام سے بھی امید ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مثبت سمت پر تعین کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور ایسے علاقوں پر فوکس کرے گی جن علاقوں کے نواجوانوں پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی نصر اللہ خان و ڈائریکٹرجی بی پرائیڈ نے کہا کہ اس ادارے کے قیام کا مقصدگلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں پیدا کرنے اور ان کی مثبت سمت کا تعین کرنا ہے ۔

جی بی پرائڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر غزالہ یاسمین نے ادارے کے حوالے شرکاء و مہمانوں کو بریفنگ دی اور کہا کہ یوم آزادی گلگت بلتستان کی تقریبا ت کا سلسلہ جاری ہے جی بی پرائڈ نے میراتھن ریس اور سی پیک و گلگت بلتستان کی اہمیت کے موضوع پرمضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کر وایا تھا پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ اپنے ہیروز کی قربانیوں کے بارے میں شعور و آگاہی ہو سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button