خبریں

سنئیر صحافی نثار عباس کو سی پیک میڈیا فورم کا سنئیر نائب صدر مقرر کیا گیا

اسلام آباد:- گلگت بلتستان کے سنئیر صحافی نثار عباس کو سی پیک میڈیا فورم کا سنئیر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سنیٹر مشاہد حسین سید نے سی پیک میڈیا فورم کے تیسرے اجلاس سے خطاب کے دوران نثار عباس کی سنئیر نائب صدر تقرری کا اعلان کیا۔ سی پیک میڈیا فورم دونوں ہمسایہ ممالک کے سنیئر صحافیوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد دونوں ممالک میں معاشی، سیاسی، ثقافتی اور سماجی ترقی کو فروغ دینا اور عوامی رشتوں کو تہذیبی ، جغرافیائی اور علاقائی مفادات اور مشتر کات کی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کو اس اہم فورم میں نمائندگی دلانے میں پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک و دفاع کے چیئرمین سنیٹر مشاہد حسین سید نے خصوصی دلچسپی لی۔ نثار عباس نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پورے خطے کی ترقی کا ضامن منصوبہ ہے اور اس اہم فورم میں نمائندگی ملنے کے بعد چائنیز اور مقامی صحافیوں کے ساتھ ملکر سی پیک کی کامیابی کے لئے کام کرنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے گلگت بلتستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی تفصیلات آیندہ ملاقات میں طے کرینگے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button