ثقافت

نگر: قدیم ثقافتی تہوارنسالو دسمبر کے مہینے میں منایا جائے گا

نگر (پ۔ر) ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر صدارت کے حوالے سے اجلاس ،تیاریاں کا آغاز کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نگر کے عظیم الشان ثقافت کو محفوظ بنانے اور اسکی ترویج کیلئے دسمبر کے مہینے میں منایا جائے گا جس میں نسالو کی رسم مختلف کھیلوں،پولو،اور کلچرل پروگرام ہونگے اور اس تہوار میں پورے جی بی سے مہمان اور فنکاروں کومدعو کئے جائیں گے ،اجلاس میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر کا کہناتھا کہ ہم انشاء اللہ نگر کی ثقافت کی ترقی کے ساتھ ساتھ نگر کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کو فروع دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں گے اور نسالوں تہوار جیسے زیادہ سے زیادہ ایونٹس منعقد کرنے کی پوری کوشش کریں گے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نگر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی روشنی میں نسالو تہوار کا آج سے باقعدہ آغاز کیا جارہا ہے اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں اویونٹ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں شامل شرکاء اور عمائدین نے ڈپٹی کمشنر نگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نگر کے عوام انکے انتہائی مشکور ہے کہ وہ علاقے کی ثقافت کی ترقی اور لوگوں کو مثبت تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں نگر کے عوام ڈپٹی کمشنر نگر یقین دلاتے ہیں وہ انکی ہر مثبت اور سرگتمیں شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button