کیریئر

بلنگ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا استور میں اجلاس، سکیل دیے جانے کا مطالبہ

استور(سبخان سہیل) بلنگ ا یمپلا یئز ایسوایشن کا ایک اہم اجلاس ہوا۔جس میں تمام بلنگ کلرک کو دوسرے محکموں کے کلرک کے طرح سکیل دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں عقل الدین کو گلگت بلتستان بلنگ ایمپلا ئیز ایسو سی ایشن کا ڈپٹی جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی گئی ۔اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ سپریم کونسل گلگت بلتستان بلنگ ایمپلا ئیز میں استور کی بھر پور نمائندگی کرینگے۔اور وزیر اعلی گلگت بلتستان ،چیف سکریٹر ی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بلنگ سٹاف کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ان کے حل میں اپنا کردار اداکرے ۔
یاد رکھیں کہ بلنگ واٹراینڈ پاور کاوہ شعبہ ہے جو سالانہ کڑوڈوں کی ریکوری محکمہ کو جمع کرکے دیتاہے۔لہذا اس شعبہ کے ساتھ بھی انصاف کیا جائے۔اس موقع پر جنرل سکر یٹری واٹر اینڈ پاور ابو بکر ملک نے بھی کہا کہ واٹر اینڈ پاور ملازمین کو رسک الاونس کا اجراء یقنی بنایا جائے۔واٹر اینڈ پاو ر کے ملازمین جودن رات خطرے میں ہوتے ہوئے بھی عوام کو روشنی مہیا کر رہی ہے۔ان ملازمین کو رسک الاونس کا مطالبہ جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔ان غریب ملازمین کے ساتھ انصاف کا برتاؤ کیا جائے تاکہ ملازمین مذید محنت سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیے سکیں۔آخر میں گلگت بلتستان میں حالیہ بلنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا اور سید تاسم شاہ کو بلنگ ایسو سی ایشن کا چرمین اور عقل الدین کو جنرل سکریٹر ی بننے پر مبارک باد دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button